• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

90ء کی دہائی کے لڑکے بہت اچھےتھے، مشکل ہے کہ آج کل کے دور میں کوئی پیارا لگ جائے: مائرہ جعفری



ماڈلنگ کے شعبے کا معروف نام مائرہ جعفری نے انکشاف کیا ہے کہ وہ تاحال ’سنگل‘ ہیں اور مشکل بات ہے کہ اُنہیں کوئی پیارا لگ جائے۔

مائرہ جعفری نے کچھ روز قبل نجی ٹی وی ٹاک شو میں شرکت کی۔

اس دوران ماڈل کا ایک سوال کے جواب میں بتانا تھا کہ میرے ڈمپل کی کوئی تعریف نہیں کرتا، بس ماڈلنگ کی ہی تعریف کی جاتی ہے۔

مائرہ جعفری نے ایک اور سوال کے جواب میں بتایا کہ میں ابھی سنگل ہی ہوں، یہ بہت دکھ کی بات ہے کہ مجھے آج تک کوئی پیارا نہیں لگا اور مشکل ہی ہے کہ آج کل کوئی کسی کو پیارا لگ جائے۔

اس جواب پر مزید وضاحت دیتے ہوئے ماڈل کا کہنا تھا کہ 1990ء کی دہائی تک اچھے اور وفادار لڑکے آ رہے تھے، اب جو لڑکوں کی لاٹ آ رہی ہے وہ خراب ہے، آج کل کے لڑکوں میں نخرے اور انا بہت زیادہ ہے۔

ماڈل مائرہ کا کہنا تھا کہ لڑکوں کے مقابلے میں آج کل کی لڑکیوں کے نخرے پھر بھی کم ہیں، لڑکوں سے لڑکیاں بہتر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کل کے لڑکوں کے مسائل اتنے زیادہ ہیں کہ وہ لڑکیوں سے بات ہی نہیں کرتے، لڑکے جب لڑکیوں سے بات ہی نہیں کریں گے تو لڑکیاں کیسے اُن سے بات کر لیں گی۔

مائرہ جعفری نے مزید کہا کہ اسی لیے آج کل کی لڑکیاں تعلق میں رہنے کے بجائے اکیلے رہنے کو ترجیح دیتی ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ آج کل کے لڑکے ناتو وفادار ہیں، نہ سچے ہیں، نہ خوبصورت اور اچھے ہیں، آج کل کے لڑکوں کی لاٹ ہی خراب آ رہی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید