• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو فری سولر دینے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے بجلی کے 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کو فری سولر دینے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق صوبے بھر میں 200 سے 500 یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کو سولر کےلیے بلاسود قرضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت 500 تک والے صارفین کو سولر لگانے کےلیے 75 فیصد تک رقم ادا کرے گی۔

ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے متعلقہ حکام کو اس حوالے سے ہدایات جاری کردی ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ بجلی کے بڑھتے ہوئے بلز پر بہت تکلیف ہے غریبوں کے ساتھ ہوں، ہمیشہ ان کے حق کےلیے کھڑی رہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کے بڑھتے ہوئے بل دیکھ کر غریبوں کی پریشانیوں سے آگاہ ہوں۔

قومی خبریں سے مزید