• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیتو کپور نے بچوں کی پرورش کیلئے کیریئر کے عروج پر فلم انڈسٹری چھوڑی

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ اپنی بلاک بسٹر فلموں کی وجہ سے تو مشہور ہے ہی اس انڈسٹری نے کچھ آن اسکرین نہایت ہی آئیکونک جوڑیاں بھی دیں، ان ہی میں سے ایک جوڑی رشی کپور اور نیتو سنگھ نے 1970 اور 1980 کی دہائی کے دوران فلم بینوں کے دلوں پر راج کیا۔

اس معروف جوڑی کی آپسی کیمسٹری ملنے کے باعث ان دونوں نے بہت سی فلموں میں اکٹھے کام کیا، انکی یہ پیشہ ورانہ رفاقت اور دوستی بلآخر پیار میں بدل گئی اور دونوں نے شادی کرلی۔ 

جس کے بعد نیتو کپور نے21 برس کی عمر میں فلم انڈسٹری چھوڑ دی حالانکہ اس وقت انکا کیریئر اپنے عروج پر تھا، انکے طویل بریک سے قبل انکی آخری فلم ’گنگا میری ماں‘ تھی جو کہ 1983 میں ریلیز ہوئی۔ 

کرن جوہر کے ساتھ ایک ٹاک شو میں نیتو کپور نے شادی کے بعد فلم انڈسٹری چھوڑنے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے پانچ برس کی عمر میں اداکاری شروع کی اور فلم دو کلیاں میں کام کیا جس نے انھیں شہرت دی۔

65 سالہ نیتو کپور نے کہا 5 سے 21 سال کی عمر کے دوران انھوں نے 70 سے 80 فلمیں کیں۔ 

تاہم بچوں کی پیدائش کے بعد انکی خواہش تھی کہ وہ انھیں اور خاندان کو وقت دیں، جبکہ شوہر بھی ان سے دوری نہیں چاہتے تھے اور پھر وہ اپنی گھریلو زندگی سے خوش بھی تھیں۔

بچوں اور شوہر کے ساتھ ساتھ بھارتی فلم انڈسٹری کی شہرت یافتہ شخصیت اور انکے سسر راج کپور اس وقت حیات تھے جنکی انھوں نے خدمت کی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید