• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سچن ٹنڈولکر ومبلڈن چیمپئن شپ کے میچز دیکھنے پہنچ گئے

بھارتی کرکٹ اسٹار سچن ٹنڈولکر ومبلڈن چیمپئن شپ کے میچز دیکھنے پہنچ گئے۔ 

سابق بھارتی کپتان نے رائل باکس میں ومبلڈن ٹینس کے میچز دیکھے۔ آن فیلڈ اناؤنسر نے سچن ٹنڈولکر کا تعارف ورلڈ کپ ونر کے طور پر کروایا۔

سچن کی موجودگی کے اعلان پر ٹینس فینز نے انہیں داد دی جبکہ ٹنڈولکر نے کھڑے ہو کر سب شکریہ ادا کیا۔

انگلش کرکٹرز بین اسٹوکس، جو روٹ اور جوز بٹلر بھی ہفتے کو ومبلڈن کے میچز دیکھنے پہنچے۔

ٹینس کورٹ پر سچن ٹنڈولکر کی ٹینس اسٹار راجر فیڈرر سے بھی ملاقات ہوئی۔


کھیلوں کی خبریں سے مزید