• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روہت شرما نے بھی انعامی رقم میں کٹوتی کی پیشکش کی تھی، بھارتی میڈیا

روہت شرما : فوٹو فائل
روہت شرما : فوٹو فائل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کی فاتح بھارتی ٹیم کو 125 کروڑ روپے کی انعامی رقم کی تقسیم کے معاملے پر  کپتان روہت شرما نے بھی کٹوتی کی پیشکش کی تھی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ  سابق ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ سے پہلے روہت شرما نے کٹوتی کی پیشکش کی تھی، روہت شرما نے بارباڈوس سے واپسی پر چارٹرڈ فلائٹ کے دوران کٹوتی کی پیشکش کی، روہت شرما چاہتے تھے کہ سپورٹنگ اسٹاف کے اراکین کو مناسب انعامی رقم ملے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹیم، کوچز اور سپورٹ اسٹاف کے لیے نقد 125 کروڑ بھارتی روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس مجموعی رقم میں سے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کے حصے میں 5 کروڑ جبکہ دیگر کوچز کے حصے میں ڈھائی کروڑ روپے آنے تھے۔

راہول ڈریوڈ نے 5 کروڑ کی بجائے دیگر کوچز کی طرح ڈھائی کروڑ روپے انعامی رقم لینے کا کہا تھا، 15 رکنی ٹیم اور راہول ڈریوڈ کو پانچ، پانچ کروڑ روپے انعام دینے کا فیصلہ ہوا،  کوچز کو ڈھائی، ڈھائی کروڑ روپے دینے کا فیصلہ ہوا، سپورٹنگ اسٹاف کے دیگر ارکان کو کم پیسے ملنے تھے۔

روہت شرما کی پیشکش کے بعد دیگر ارکان کو بھی 2، 2 کروڑ روپے دینے کا فیصلہ ہوا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس سے قبل 2018ء میں بھی انڈر 19 ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ نے اسی قسم کا فیصلہ کیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید