بھارتی اداکارہ مونی رائے کی نیو ایئر پارٹی کا آغاز تو اچھا رہا مگر اختتام اچھا نہ ہو سکا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 39 سالہ مونی رائے اپنی اداکارہ دوست دیشا پٹانی کے ساتھ کل رات ممبئی میں نیو ایئر پارٹی میں شرکت کے لیے پہنچی تھیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس موقع پر مونی رائے کے ساتھ ان کے شوہر بھی موجود تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پارٹی سے باہر نکلتے ہوئے مونی رائے اچانک نیچے گر گئیں جسے دیکھ کر وہاں موجود سیکورٹی اہلکار اور دیگر لوگ حیران رہ گئے۔
اس موقع پر اداکارہ کے شوہر مدد کے لیے آگے بڑھے اور انہیں اٹھایا جس کے بعد دونوں گاڑی میں بیٹھ کر وہاں سے روانہ ہو گئے۔