خیبر پختون خوا کے ضلع باجوڑ کے حلقہ پی کے 22 میں ہوئے ضمنی انتخاب میں آر او نے فارم 47 جاری کر دیا۔
ریٹرننگ آفسر کی طرف سے جاری کیے جانے والے فارم 47 کے مطابق اے این پی کے محمد نثار 11 ہزار 926 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔
آزاد امیدوار نجیب اللّٰہ خان 10 ہزار 622 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
جماعتِ اسلامی کے عابد خان 10 ہزار 593 ووٹ لے کر تیسرے اور سنی اتحاد کونسل کے راحت اللّٰہ 7 ہزار 146 ووٹ لے کر چوتھے نمبر پر رہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختون خوا کے ضلع باجوڑ میں کے پی اسمبلی کی نشست پی کے 22 پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ ہوئی تھی۔
آزاد منتخب رکنِ اسمبلی مبارک زیب نے پی کے 22 کی نشست خالی کی تھی۔