• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش: ملازمتوں میں کوٹہ سسٹم کیخلاف احتجاج، 6 افراد ہلاک

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

بنگلہ دیش میں سرکاری ملازمتوں میں کوٹا سسٹم کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ ملک بھر میں حکومت کیخلاف طلباء کا احتجاج پُرتشدد مظاہروں میں تبدیل ہوگیا۔ 

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  طلباء مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں اور پُرتشدد واقعات میں 6 مظاہرین ہلاک جبکہ 400 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ 

رپورٹ کے مطابق پولیس نے مظاہرین پر آنسوگیس کے شیل برسائے جبکہ مظاہرین نے پتھراؤ کیا، طلباء مخالف گروپوں نے لاٹھیوں اور لوہے کی سلاخوں سے ایک دوسرے پر حملے کیے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق طلباء نے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ 

واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں کوٹا سسٹم کے تحت نصف سے زیادہ سرکاری ملازمتیں مخصوص گروپوں کیلئے ہیں، سرکاری ملازمتوں میں 71ء کی جنگ میں شامل فوجیوں کے اہلخانہ کیلئے 30 فیصد کوٹا مقرر ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید