ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستانی عوام نے انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران انھوں نے کہا کہ علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کیلئے پاکستانی عوام اور حکومت کیساتھ مشترکہ مفادات ہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ طالبان پر زور دیتے رہتے ہیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ دہشت گرد حملے افغان سرزمین سے نہ ہوں۔ طالبان کے ساتھ مذاکرات میں یہ بات ترجیح رہی ہے اور اب بھی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان بدستور ایک قریبی پارٹنر ہے، پاکستانی معیشت کی بہتری سمیت کئی اہم معاملات پر کام کرتے ہیں۔ آئی ایم ایف امداد اور اس سلسلے میں اصلاحات پر کئی بار بات کی ہے۔