• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے آن لائن فراڈ کے خطرات بڑھ گئے

علامتی تصویر۔
علامتی تصویر۔

آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے باعث آن لائن دھوکے بازی اور فراڈ کے خطرات بڑھ گئے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی سے لوگوں کے رشتے داروں اور ان کے جاننے والوں کی آواز چُرا کر اور دیگر معلومات حاصل کر کے بآسانی فراڈ کیا جاسکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی کے عام ہونے سے نئی طرز کے سائبر کرائم بھی عام ہو جائیں گے۔

ہالی ووڈ اداکارہ اسکارلیٹ جوہانسن بھی چیٹ جی پی ٹی کی مالک کمپنی اوپن اے آئی پر الزام لگا چکی ہیں کہ کمپنی نے ان کی آواز بغیر اجازت استعمال کی۔

ماہرین نے اپنے رابطوں اور آن لائن معاملات میں لوگوں کو بہت احتیاط کا مشورہ دیا ہے۔

امریکا میں بھی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے بڑھتے ہوئے جرائم پر شہریوں کو بہت محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید