• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ حملہ، محرکات معمہ ابھی تک حل طلب، حملہ آور کی شناخت مبہم

کراچی (رفیق مانگٹ) بی بی سی کے مطابق ٹرمپ حملہ آور تھامس میتھیو کروکس کا تعلق پنسلوانیا کے بیتھل پارک کے چھوٹے پٹسبرگ مضافاتی علاقے سے ہے ،اس گریجوایشن اعلیٰ اعزاز کے ساتھ امتحان میں اچھے نمبر لینے والا ذہین نوجوان تھا ۔ شوٹنگ کلب کی ایک سال تک رکنیت حاصل کی، ملزم کے پاس سناختی کارڈ نہیں تھا، یہ عجیب سا نواجوان ریپبلکن پارٹی کا رجسٹرووٹر تھا۔ شوٹنگ کلب کی ایک سال تک رکنیت حاصل کی، ملزم کے پاس سناختی کارڈ نہیں تھا، ۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ ہم تھامس میتھیو نامی حملہ آر کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں۔ خیال ہے کہ شوٹنگ سے پہلے کچھ حد تک منصوبہ بندی کی گئی تھی ، انکوائری مہینوں تک جاری رہ سکتی ہے اس کے ہمسائے صدمے میں ہیں، بظاہر سمجھنے سے قاصر کہ ایک خاموش نوجوان پر فائرنگ کا الزام کیسے لگایا گیا، مقامی لوگوں کے مطابق یہ تنہا شخص عموماً غنڈہ گردی کا نشانہ بنتا رہا ہے۔اس نے شوٹنگ کلب کی ایک سال تک رکنیت بھی حاصل کیا، ایف بی آئی نے کہا کہ تھامس کروکس کے پاس شناختی کارڈ نہیں تھا،اس کی شناخت کے لیے ڈی این اے اور چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔اس نے سیمی آٹومیٹک AR-15 رائفل سے فائرنگ کی۔اس نے 2022 میں بیتھل پارک ہائی اسکول سے ریاضی اور سائنس میں 500 ڈالر انعام کے ساتھ گریجویشن کیا۔کروکس نے اپنے گھر سے تھوڑی ہی دوری پر ایک مقامی نرسنگ ہوم کے کچن میں کام کیا، جن کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس کے پس منظر کی جانچ کی اور انہوں نے کوئی تشویش ظاہر نہیں کی۔کمیونٹی کالج آف الیگینی نے تصدیق کی ہے کہ کروکس نے ستمبر 2021 اور مئی 2024 کے درمیان اسکول میں تعلیم حاصل کی تھی۔ اس نے انجینئرنگ سائنس میں ایسوسی ایٹ ڈگری کے ساتھ گریجویشن کیا۔ کالج کے مطابق اس نےاعلیٰ اعزاز کے ساتھ گریجویشن کیا اور ان کے ریکارڈ میں کوئی تادیبی، طرز عمل یا سیکیورٹی سے متعلق واقعات سامنے نہیں آئے۔پٹسبرگ یونیورسٹی کے مطابق فروری میں کروکس کو 2024 کے موسم خزاں کے سمسٹر کے لیے ٹرانسفر طالبعلم کے طور پر قبول کیا گیا تھا۔ اگلے مہینے، اس نے شرکت نہ کرنے کا انتخاب کیا۔امریکی میڈیا کے مطابق ریاستی ووٹر کے ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ وہ ایک رجسٹرڈ ریپبلکن تھا۔انتخابی عطیہ کی فائلنگ اور نیوز رپورٹس کے مطابق، اس نے 2021 میں لبرل مہم گروپ ایکٹ بلیو کو 15 ڈالر کا عطیہ بھی دیا۔ اس نے ایک مقامی شوٹنگ کلب، کلیرٹن اسپورٹس مینز کلب میں کم از کم ایک سال کے لیے رکنیت حاصل کی تھی۔ اس کلب کے 2000 سے زائد ممبران ہیں۔اس میں بندوق کی متعدد رینجیں ہیں، جن میں 171 میٹر کے فاصلے تک اہداف کے ساتھ ہائی پاور رائفل کی سہولت بھی شامل ہے۔ تفتیش کاروں کے مطابق، قانون نافذ کرنے والے حکام کا خیال ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر گولی چلانے کے لیے استعمال ہونے والا ہتھیار، اے آر طرز کی رائفل، کروکس کے والد نے خریدا تھا۔یہ واضح نہیں ہے کہ ہتھیار اس کے بیٹے کے ہاتھ میں کیسے آیا، کروکس کے والد نے کم از کم چھ ماہ قبل یہ ہتھیار خریدا تھا۔حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ کروکس نے ریلی کے دن گولہ بارود کا ایک ڈبہ خریدا جس میں 50 راؤنڈ تھے۔ کروکس نے ڈیمولیشن رینچ کی ٹی شرٹ پہن رکھی تھی، جو کہ بندوقوں کے مواد کے لیے مشہور یوٹیوب چینل ہے۔ چینل کے لاکھوں سبسکرائبرز ہیں جو مختلف بندوقوں اور دھماکہ خیز آلات پر ویڈیوز دکھاتے ہیں۔ کروکس کی گاڑی میں مشکوک آلات پائے گئے۔ انکوائری مہینوں تک جاری رہ سکتی ہے۔ کروکس کے والد، میتھیو کروکس نے کہا کہ وہ یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کیا ہو رہا ہے لیکن اپنے بیٹے کے بارے میں بات کرنے سے پہلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بات کرنے تک انتظار کروں گا۔ ایف بی آئی کے مطابق، کروکس کا خاندان تفتیش کاروں کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔خیال ہے کہ شوٹنگ سے پہلے کچھ حد تک منصوبہ بندی کی گئی تھی۔پولیس کا خیال ہے کہ کروکس نے اکیلے ہی کام کیا، لیکن وہ اس بات کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے کہ آیا وہ ریلی میں ساتھ تھا۔وہ کیسا انسان تھا؟اب تک ایک مبہم اور متضاد تصویر سامنے آئی ہے مقامی لوگوں کے نزدیک وہ تنہا شخص تھا، جسے اکثر غنڈہ گردی کا نشانہ بنایا جاتا تھا،وہ ٹیسٹوں میں ہمیشہ اچھے نمبر حاصل کر رہے تھے اور تاریخ کے بارے میں بہت پرجوش تھے۔ ہم جماعت نے اسے ذہین لیکن تھوڑا سا عجیب قرار دیا۔ کروکس کو بظاہر ایک نارمل لڑکے کے طور پر یاد کرتے ہیں جو مقبول نہیں تھا وہ ایک اچھا بچہ تھا جس نے کبھی کسی کے بارے میں بری بات نہیں کی ۔ہم جماعت کا کہنا ہے کہ یقینی طور پر قدامت پسند تھا۔سی این این کے مطابق فائرنگ کے 48 گھنٹے قبل 20 سالہ تھامس میتھیو کروکس نے اپنے مضافاتی علاقے پٹسبرگ کے آبائی شہر میں وہ شوٹنگ رینج میں گیا ، اور فائرنگ کی مشق کی۔ اگلی صبح ہوم ڈپو سے اس نے پانچ فٹ کی سیڑھی، اور گن شاپ سے گولہ بارود کے 50راؤنڈ خریدے۔کروکس نے اپنی ہنڈائی سوناٹا کو تقریباً ایک گھنٹہ شمال میں چلاتے ہوئے پنسلوانیا میں ٹرمپ کی ریلی میں شرکت کی۔ اس نے کار ریلی کے باہر کھڑی کی، اس نے سیڑھی کا استعمال قریبی عمارت میں چڑھنے کے لیے کیا، اور سابق صدر پر فائرنگ کی۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق ڈونلڈ جے ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والے نوجوان کے محرکات معمہ بنے ہوئے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید