• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

من پسند فیصلوں کیلئے ایڈہاک ججوں کی تقرریاں منظور نہیں، پاکستان بار

اسلام آباد (جنگ رپورٹر)پاکستان بار کونسل کے سات ممبران نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججوں کی تقرریوں سے متعلق شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ من پسند فیصلوں کیلئے ایڈہاک ججوں کی تقرریاں منظور نہیں ہیں، سپریم کورٹ ایک آئینی ادارہ ہے جو آئین کے تحفظ کاضامن ہےاسلئے اسے سیاسی اکھاڑہ نہ بنایاجائے،سابق جج مشیرعالم کاایڈہاک جج کا عہدہ قبول نہ کرنے کافیصلہ قابل تحسین اور قابل تقلید ہے،بار کونسل کے ممبران شفقت محمود چوہان ،عابد ساقی ،عابد زبیری ،طاہر عباسی،اشتیاق اے خان،شہاب سرکی اورمنیر کا کڑ کی جانب سے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کہاگیا ہے کہ ایڈہاک ججوں کی تقریوں کیخلاف پاکستان بار کونسل کا اجلاس بلایا جائیگااس حوالے سے جمعرات کے روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرکے اپنا موقف پیش کرینگے۔
اہم خبریں سے مزید