• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالعدم ٹی ٹی پی سربراہ نور ولی محسود کی خفیہ کال سامنے آگئی، سیکیورٹی ذرائع


کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سربراہ نور ولی محسود کی خفیہ کال سامنے آگئی۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خفیہ کال میں نور ولی محسود پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں کےلیے ہدایات دے رہا ہے۔

خفیہ کال میں نور ولی محسود کی جانب سے کہا گیا کہ امن و امان کی صورتحال بگاڑنے کے دو طریقے ہیں، پہلا یہ کہ سرکاری اسکول یا اسپتال کو دھماکے سے اڑایا جائے، ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا جائے سیکیورٹی فورسز ہمارے گھر گراتی ہے تو ہم بھی کریں گے۔

دوسرا طریقہ یہ ہے کہ پولیس اور فوجیوں کے گھروں کو تباہ کیا جائے، ان دونوں طریقوں میں سے جو اچھا لگے اُس پر عمل کر لو تاکہ زیادہ فائدہ ہو۔

خفیہ کال میں نور ولی محسود نے کہا کہ کسی کو اس بات کا علم نہ ہو یہ سب کچھ میں نے کہا، اگر کسی نے پوچھا تو اپنے ذمے لے لینا، کسی بھی طرح مجھے اس کارروائی کا حصہ نہ بنایا جائے، جو 2 طریقے میں بتا ر ہا ہوں، اس میں کسی ایک پر عمل کر لو تاکہ نقصان زیادہ ہو۔

خفیہ کال میں نور ولی محسود ،  احمد حسین عرف غٹ حاجی ثاقب گنڈاپور کو ہدایت دیتا سنائی دے رہا ہے۔

احمد حسین کی جانب سے  کہا گیا کہ پولیس، فوج، ایف سی کے ایسے گھروں کو دھماکے سے اڑانا ہے جو بڑے عہدے پر ہوں، غیر اعلانیہ طور پر اسکولوں کو یا تو بند کردو یا پھر دھماکے سے اڑا دو، یہ بات چیت صرف ہمارے درمیان رہے گی، کسی کو اس کا علم نہیں ہونا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید