• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاعر: ابوالبیان ظہور احمد فاتح

صفحات: 140، قیمت: 700 روپے

ناشر: اردو سخن، اردو بازار،چوک اعظم، لیہ۔

فون نمبر: 7844094  - 0302

ابو البیان ظہور احمد فاتح ایک کُہنہ مشق شاعر کی حیثیت سے اپنی نمایاں شناخت رکھتے ہیں۔ اگر اُنہیں’’ استادِ فن‘‘ کہا جائے، تو غلط نہ ہوگا۔ وہ اپنے علاقے میں ایک دبستان کے درجے پر فائز ہیں۔ ان کی مادری زبان سرائیکی ہے اور اِس حوالے سے اُنہوں نے بہت کام کیا ہے، لیکن وہ اُردو کو اپنی مادری زبان سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔ اُنہیں ہر صنفِ سخن پر کامل دسترس حاصل ہے۔ زیرِ نظر کتاب میں اُن کی64 غزلیں شامل ہیں۔ 

مشکل قافیوں اور ردیفوں میں بھی اُنہوں نے کمال کے شعر نکالے ہیں۔ پیرانہ سالی نے اُن کا کچھ نہیں بگاڑا اور آج بھی اُن کی شاعری میں تغزّل کی کارفرمائی نمایاں ہے۔ ظہور احمد فاتح بظاہر ایک روایتی آدمی لگتے ہیں، لیکن اُن کی شاعری میں تازہ کاری، جدید عہد کا تحفہ ہے۔ 

اُن کی بعض غزلوں میں سیاسی، سماجی اور معاشرتی زندگی کا عکس بھی نظر آتا ہے۔ نیز، اِس کتاب میں کوئی دیباچہ ہے اور نہ کوئی پیش لفظ، اِس سے بھی اُن کی خود اعتمادی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

سنڈے میگزین سے مزید