• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملازمت کا جھانسہ، رکشہ ڈرائیور اور دوست کی لڑکی کیساتھ زیادتی

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور میں خاتون کیلئے ملازمت کی پیشکش ڈراؤنا خواب بن گئی، رکشہ ڈرائیور اور اسکے ساتھی نے اجتماعی زیادتی کا شکار بنادیا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک 20 سالہ لڑکی کے ساتھ رکشہ ڈرائیور اور اس کے دوست نے ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کی۔

واقعہ کانپور کے مہاراج پور تھانہ کے علاقے میں جمعہ کے روز پیش آیا۔ ڈی سی پی ایسٹ زون منوج کمار پانڈے کے مطابق اوناؤ ضلع سے تعلق رکھنے والی خاتون چیکری علاقے میں آٹو ڈرائیور دیپک کشواہا سے ملنے گئی تھی، جس نے چند روز قبل اسے ملازمت دلوانے کا جھانسہ دیا تھا۔

ڈی سی پی نے بتایا کہ دیپک نے اپنے دوست سورج کشواہا کو بھی وہاں بلایا اور دونوں ملازمت کی متلاشی خاتون کو رکشہ میں گھماتے رہے، بعد میں وہ خاتون کو ویرانے میں لے گئے جہاں انہوں نے مبینہ طور پر اسے ریپ کا نشانہ بنایا۔ 

پولیس کے مطابق خاتون ملزمان کے چنگل سے فرار ہو کر اپنے گھر پہنچی اور اپنے اہل خانہ کو اپنے ساتھ ہونے والے ظلم کی داستان سنائی۔

خاتون نے جمعرات کو مہاراج پور تھانے میں شکایت درج کروائی جس کے بعد پولیس نے دیپک اور سورج کو گرفتار کرلیا۔

ڈی سی پی کے مطابق دونوں ملزمان نے خاتون کے ساتھ ریپ کا اعتراف کر لیا۔ دونوں کو ہفتہ کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید