• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز: 7 تبدیلیوں کیساتھ پاکستانی اسکواڈ کا اعلان


ویسٹ انڈیز کے خلاف ملتان میں کھیلی جانے والی دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے پاکستان کے 15 رُکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں سات تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز 17 جنوری سے شروع ہوگی جبکہ دوسرا ٹیسٹ 25 جنوری سے کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیسٹ میچز ملتان میں کھیلے جائیں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان میچوں کیلئے پندرہ رُکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں 7 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

ساجد خان، محمد ہریرہ، امام الحق، روحیل نذیر، محمد علی، ابرار احمد اور کاشف علی کی واپسی ہوئی ہے جبکہ عامر جمال، نسیم شاہ، عبداللّٰہ شفیق، محمد عباس، میر حمزہ، انجرڈ صائم ایوب اور حسیب اللّٰہ خان شامل نہیں ہیں۔

مہمان ٹیم کے خلاف سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کپتان شان مسعود، ابرار احمد، بابر اعظم، امام الحق، کامران غلام، کاشف علی، خرم شہزاد، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد رضوان، نعمان علی، روحیل نذیر، ساجد خان، سلمان علی آغا اور سعود شکیل پر مشتمل ہے۔ 

کھیلوں کی خبریں سے مزید