• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف: ڈاکٹر فرید احمد پراچہ

صفحات: 391، قیمت: 1600 روپے

ناشر: قلم فاؤنڈیشن، یثرب کالونی، والٹن روڈ، لاہور کینٹ۔

فون نمبر: 0515101 - 0300

ڈاکٹر فرید احمد پراچہ جماعتِ اسلامی کے مرکزی رہنما ہیں۔ اُن کے والدِ گرامی، مولانا گل زار احمد مظاہری کا شمار اپنے دَور کے مقتدر علماء میں ہوتا تھا، جن کی شعلہ بیانی آج بھی ہمارے کانوں میں رَس گھولتی ہے۔ جماعتِ اسلامی اُن ہی کی وساطت سے ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کے حصّے میں آئی۔

اُنھوں نے مولاانا سیّد ابوالاعلیٰ مودودی کے سیاسی افکار پر پی ایچ ڈی کی ہے۔ فرید احمد پراچہ کی سیاسی حیثیت اپنی جگہ، لیکن وہ بہترین قلم کار بھی ہیں۔ مختلف موضوعات پر اُن کی کئی کتابیں منظرِ عام پر آچکی ہیں۔ 

یہ بھی اپنے والد کی طرح شعلہ بیاں مقرّر ہیں۔ گاہے گاہے ٹی وی چینلز پر بھی نظر آجاتے ہیں، جب کہ ایک کالم نگار کی حیثیت سے بھی اُن کی نمایاں شناخت ہے۔ ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کی زیرِ نظر کتاب اُن شخصیات کے حوالے سے ہے، جنھیں اُنھوں نے کسی نہ کسی حوالے سے معتبر جانا۔ 

جماعتِ اسلام کے رہنماؤں مولانا ابوالاعلیٰ مودودی، میاں طفیل محمد، پروفیسر غفور احمد، پروفیسر خورشید احمد، منوّر حسن، قاضی حسین احمد اور پروفیسر غلام اعظم کے ساتھ اُنھوں نے نواب زادہ نصر اللہ خان، بے نظیر بھٹّو، میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف، مولانا فضل الرحمٰن، منظور وٹو اور دیگر سیاسی قائدین کو بھی اس کتاب میں شامل کیا ہے، جس سے موصوف کی وسعتِ نظری اور اعلیٰ ظرفی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

اُنھوں نے تقریباً ایک سو شخصیات سے اپنی حسین یادوں کا مرقّع اِس انداز سے پیش کیا ہے کہ ہر شخصیت کا کوئی نہ کوئی دِل چسپ اور منفرد پہلو سامنے آجاتا ہے۔ ایک اعتبار سے یہ کتاب پاکستانی سیاست کا منظرنامہ ہے۔

سنڈے میگزین سے مزید