• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّفہ: عشرت زاہد

صفحات: 110، قیمت: 700 روپے

ناشر: سرائے اردو پبلی کیشن، سیال کوٹ۔

عشرت زاہد شاعرہ بھی ہیں اور افسانہ نگار بھی۔ نیز، بچّوں کا ادب بھی اُن کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اُن کی زیرِ نظر کتاب بچّوں کے لیے دل چسپ اور سبق آموز کہانیوں پر مشتمل ہے۔ مختصر احادیثِ مبارکہؐ پر مشتمل سبق آموز اور دل چسپ کہانیوں کے ذریعے بچّوں کی تربیت کرنا آسان ہوتا ہے، لیکن بچّے اچھی عادات کیسے اپنا سکتے ہیں، یہ بات اُنھوں نے بہت غیر محسوس انداز میں سمجھانے کی کوشش کی ہے۔ زیرِ نظر کتاب، بچّوں کے لیے واقعتاً کہانیوں کا ایک خزانہ ہے۔

نیز، بچّوں کے ادب کی ایک اور خُوبی حیرت و استعجاب بھی ہوتی ہے کہ تجسّس بچّوں کی فطرت میں شامل ہوتا ہے اور یہی حیرت کا عُنصر بچّوں کو کہانی کے ساتھ جوڑے رکھتا ہے، تو اس کتاب کے ذریعے عشرت زاہد کا قلم بچّوں کی اِس ضرورت کو کسی نہ کسی حد تک پورا کررہا ہے۔

بلاشبہ، ان کی یہ کاوش لائقِ تعریف بھی ہے اور لائقِ تقلید بھی کہ اُنھوں نے کہانیاں لکھتے وقت بچّوں کی نفسیات کا پورا پورا خیال رکھا ہے اور جس ادیب میں یہ وصف ہو، اُسے آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ جب کہ غزالہ عزیز، راحت عائشہ اور نگہت فرمان کے مضامین سے بھی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ کتاب کس نوعیت کی ہوگی۔