• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روشنی کی رفتار سے اہداف کو تباہ کرنیوالی لیزر بیم کا تجربہ، برطانوی وزارت دفاع

کراچی(نیوز ڈیسک)برطانوی وزیر دفاع نے انکشاف کیا ہے کہ برطانیہ نے پہلی بار فوج کی گاڑی سے لیزر بیم کا تجربہ کیا ہے، جو روشنی کی رفتار سےایک کلومیٹر سے زیادہ فاصلے پر ہدف کو تباہ کر سکتی ہے۔وزارت دفاع کے ایک بیان کے مطابق، لیزر ہتھیار کا ایک ہی دھماکہ ،جو ڈرونز کو فضا میں ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ، کی قیمت ایک کپ چائے سے بھی کم ہے۔ اگر فوج کو استعمال کرنے کی منظوری دیدی جاتی ہے تو یہ میزائلوں اور گولیوں کے مقابلے میںخطرات کو شکست دینے کا کہیں زیادہ سستا طریقہ بن جائے گا۔ وزارت دفاع کی جانب سےبیان کیا گیاکہ لیزر ہتھیار پر ٹرائلزولٹ شائر کے علاقے پورٹن ڈاؤن میں ڈیفنس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی لیبارٹری رینج میں کیے گئے۔ایک بیان کے مطابق، امریکی دفاعی کمپنی ریتھیون کی تیار کردہ لیزر کو مختلف بکتر بند گاڑیوں پر نصب کیا جا سکتا ہے۔سال کے آخر میں فوجی مستقبل کے ہتھیاروں کی آزمائش شروع کر دیں گے۔
اہم خبریں سے مزید