• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈونلڈ ٹرمپ کھلے مقامات پر انتخابی ریلیاں بند کردیں، سیکرٹ سروس

بشکریہ امریکی میڈیا
بشکریہ امریکی میڈیا 

امریکا کی سیکریٹ سروس نے ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار  ڈونلڈ ٹرمپ کی کیمپئن سے کہا ہے کہ وہ کھلے مقامات پر انتخابی ریلیاں بند کردیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق سیکریٹ سروس کی ہدایت کے بعد ٹرمپ کیمپئن نے انڈور مقامات کی تلاش شروع کردی ہے۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ڈیموکریٹک حریف کاملا ہیرس کو صدارتی انتخاب میں ہرانا آسان ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ کاملا ہیرس جو بائیڈن کے مقابلے میں آسان حریف ہیں۔

امریکی میڈیا نے ایک سروے کے حوالے سے بتایا کہ صدارتی امیدواروں کاملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ میں انتہائی کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید