• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماریطانیہ کے قریب تارکین وطن کی کشتی اُلٹ گئی، 25 افراد ہلاک

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

ماریطانیہ کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی اُلٹ گئی، حادثے میں 25 افراد ہلاک ہوگئے۔

اقوام متحدہ کی بین الاقوامی مہاجرین ایجنسی کا کہنا ہے کہ کشتی کے 195 سے زیادہ مسافر لاپتا ہیں جبکہ 120 مسافروں کو بچا لیا گیا۔

کشتی 300 سے زیادہ مسافروں کو لے کر افریقی ملک گیمبیا سے روانہ ہوئی تھی اور 7 روز سمندر میں گزارنے کے بعد تارکین وطن کی کشتی 22 جولائی کو حادثے کا شکار ہوگئی۔

ہر سال افریقی ممالک سے بہتر مستقبل کی خواہش لیے یورپ کی طرف جانے والے ہزاروں تارکین وطن سمندر میں حادثات کا شکار ہو جاتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید