• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زندگی بورنگ کپڑے پہننے کے لیے بہت چھوٹی ہے: عمر اکمل کی منفرد لباس میں تصویر وائرل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی عمر اکمل نے منفرد لباس میں اپنی تصویر شیئر کی ہے۔

نئی میں عمر اکمل کو فلاور پرنٹس کا ’کو آرڈ‘ لباس پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

عمر اکمل نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنی ہ نئی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’بورنگ ملبوسات پہننے کے لیے زندگی بہت چھوٹی ہے۔‘

اس تصویر میں عمر اکمل غالباً اپنے گھر کے گارڈن میں کھڑے ہوئے ہیں۔


اس تصویر کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اسے شیئر کرتے ہوئے سابق وکٹ کیپر نے اپنا کمنٹ سکیشن بند کر دیا ہے۔

دوسری جانب عمر اکمل کی یہ تصویر وائرل ہو گئی ہے جسے متعدد مختلف سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے شیئر کیا جا رہا ہے۔


کھیلوں کی خبریں سے مزید