اولمپکس کےلیے سلیکٹ نہ ہونے پر چیک سائیکلسٹ کھیلوں کی عالمی ثالث عدالت پہنچ گئیں۔
34 سالہ سائیکلسٹ جاتیکا سیبیلیکا نے چیک سائیکلنگ فیڈریشن اور اولمپکس کمیٹی کیخلاف اپیل دائر کردی۔
چیک سائیکلنگ فیڈریشن نے جاتیکا سیبیلیکا کو پیرس اولمپکس کےلیے سلیکٹ نہیں کیا تھا، انکی جگہ عدیلہ ہالوباوا کو کراس کنٹری سائیکلنگ میں منتخب کیا گیا۔
جاتیکا نے اپنی اپیل میں مؤقف اپنایا کہ چیک سائیکلنگ فیڈریشن نے پلیئرز منتخب کرنے کےلیے طے شدہ طریقہ کار نہیں اپنایا۔
انہوں نے استدعا کی کہ عالمی ثالث عدالت سائیکلنگ فیڈریشن اور اولمپک ایسوسی ایشن کو فیصلہ تبدیل کرنے کا پابند کرے۔
خاتون سائیکلسٹ نے اپیل کی کہ عالمی عدالت پیرس اولمپکس سائیکلنگ ایونٹ کےلیے میری سلیکشن کو یقینی بنائے۔