• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ: چائلڈ بینفیٹ پالیسی کو ختم کرنے کے حق میں ووٹ دینے والے 7 ارکان لیبر معطل

فائل فوٹو
فائل فوٹو

چائلڈ بینفیٹ دو بچوں تک محدود کرنے کی پالیسی کو ختم کرنے کے حق میں ووٹ دینے والے 7 ارکان کو لیبر پارٹی نے معطل کر دیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق معطل ارکان میں سابق شیڈو چانسلر جان میکڈونلڈ بھی شامل ہیں۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ معطل ارکان میں عمران حسین، زارا سلطانہ، رچرڈ برگن اور دیگر شامل ہیں۔

پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے والوں کو مخصوص مدت کے لیے پارٹی سے نکالا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا نے کہا کہ موجودہ قواعد والدین کو یونیورسل کریڈٹ اور چائلڈ ٹیکس کریڈٹ لینے سے روکتے ہیں، ایس این پی کی ترمیم 103 کے مقابلے میں 363 ووٹوں سے مسترد ہوئی۔

اس حوالے سے رکن لیبر پارٹی زارا سلطانہ نے کہا کہ ترمیم کی منظوری سے 3 لاکھ 30 ہزار بچے غربت سے باہر ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید