• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر احمد وقاص کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پیکا ایکٹ عدالت نے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع کر دی۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے احمد وقاص جنجوعہ کے 10 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

 احمد وقاص جنجوعہ کے وکیل ہادی علی نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ وقاص احمد جنجوعہ پر کلاشنکوف اور بارودی مواد کا کیس بنایا گیا، ان پر رؤف حسن کو انفارمیشن دینے کا الزام  بھی لگایا ہے۔

وکیل ہادی علی نے کہا کہ اتنے دنوں سے ریاستی اداروں کے تحویل میں تھے تو تفتیش کر لیتے۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر عامر شیخ نے کہا کہ احمد وقاص جنجوعہ کے خلاف موجودہ مقدمہ سائبر کرائم کا ہے، ان کے موبائل فون کا ٹیکنیکل انالیسز کرنا ہے، لہٰذا ریمانڈ دیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید