• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی 12 اور ترقی کی شرح 2.4 فیصد تک پہنچ گئی ہے، مصدق ملک

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پچھلے سال مہنگائی 38 فیصد تھی اب 12 فیصد تک آ گئی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ ہمارا خواب اور مستقبل روزگار ہے، ہمارا مشن مہنگائی کا خاتمہ ہے، ترقی کی شرح 2.4 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں زراعت کے ذریعے لوگوں کو سب سے زیادہ روزگار ملتا ہے، نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، کاروبار اور زراعت سے نوکریاں ملیں گی۔

مصدق ملک کا کہنا ہے کہ ٹریکٹرز کی سیل اور پروڈکشن میں 45 فیصد اضافہ ہوا ہے، 12 سو ارب کے ترقیاتی منصوبے لوگوں کو روزگار دے رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمر ایوب حکومت پر تنقید کر رہے تھے، جناب اس وقت مسلم لیگ ن کے وزیر تھے، عمر ایوب اس وقت وزارت چھوڑ دیتے، دستخط نہ کرتے۔

ان کا کہنا ہے کہ کابینہ میں انہوں نے کنٹریکٹ سائن کیے، آج عمر ایوب یہاں وہاں گھوم رہے ہیں جب حکومت کا حصہ تھے تو کچھ کرتے۔

قومی خبریں سے مزید