• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناروے ادبی محفل کا انعقاد ، ممتاز دانشوراور شعرائے کرام کی شرکت

اوسلو (ناصر اکبر) ناروے کی ممتاز ادبی سیاسی وسماجی شخصیت سید مبارک شاہ کی رہائش گاہ پر جشن بہاراں 2024کے سلسلہ میں ادبی محفل کا انعقاد کیا گیا ادبی محفل میں ناروے میں مقیم ممتاز دانشور، شعرائے کرام ادبی کتب کے مصنفین محققین کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پرادب سے متعلق ناروے میں ہونے والی مختلف تقریبات پرگفتگو کے علاؤہ شعرائے کرام نے اپنا کلام اور محققین نے اپنے مقالہ جات پیش کئے ۔جشن بہاراں کے سلسلہ میں منعقدہ محفل کے شرکاء میں سید مجاہد علی،عطااللہ انصاری ،نصر اللہ قریشی، سونیا خان، ارشد بٹ، انیس احمد، اختر چوہدری م، نادرا مہر ،نواز فیصل ہاشمی ،زاہد بشیر، طارق محمد شاہ، ڈاکٹر مسلم طارق میر، ڈاکٹر عون، ڈاکٹر اظہر، مائرا خان، طاہر محمود، شہزاد ڈار، محمد نواز منصور شاہ، انیل بٹ، طارق شاہ جاذب بٹ،کاشف محمود کے علاؤہ دیگر ادب نواز خواتین و حضرات نے شرکت کی محفل کے اختتام پر شرکاء کے اعزاز میں سید مبارک شاہ کی جانب سے گرینڈ عشائیہ بھی دیا گیا۔
یورپ سے سے مزید