• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ: ڈیون ساحل کے قریب جزیرہ فروخت کے لئے پیش

پلائی ماؤتھ (نیوز ڈیسک) انگلینڈ میں ڈیون کے ساحل کے قریب چھ ایکڑ پر مشتمل پرائیویٹ ساحل سمندر، قلعہ اور لگژری ہوٹل کے منصوبے کے ساتھ ایک جزیرہ مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔ ڈریک نامی جزیرہ، پلائی ماؤتھ سے صرف 600گز کے فاصلے پر واقع ہے جو سیکڑوں سالوں تک فوجی دفاع کے طور پر استعمال ہوتا رہا۔ اس جزیرے پر 18ویں صدی کی توپیں اب بھی پوزیشن میں رکھی ہوئی ہیں اور فروخت میں شامل ہیں۔ اس جزیرے پر ساحل سے کشتی کے ذریعے پہنچنے میں 10منٹ سے بھی کم وقت لگتا ہے۔ پرانی بیرکوں سے لے کر توپ خانے کی بیٹریوں تک شیل شافٹ اور زیر زمین بارودی کمرے بھی اس جزیرے پر شامل ہیں۔ اس کی 2,000سال سے زیادہ پرانی کی تاریخ ہے۔ پہلا ریکارڈ اس عمارت کا 1135میں ملتا ہے۔ موجودہ مالک مورگن فلپس کہتے ہیں کہ یہ ماضی میں جوہری حملوں سے حفاظت فراہم کرنے والا مقام بھی تھا۔ شاید اسی لیے ہسپانوی آرماڈا یہاں کبھی نہیں آیا۔ مسٹر فلپس نے 2019میں یہ جزیرہ 6ملین پاؤنڈ میں خریدا اور 43بیڈرومز ہوٹل کے منصوبے کے لیے رضامندی بھی دے دی ہے۔
یورپ سے سے مزید