• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو فلمز کی پیشکش مانو اینیمیشن اسٹوڈیوز کی تیارکردہ مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے پاکستان کی سب سے خوبصورت فلم ”گلاس ورکر“ نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے تین کروڑ آمدنی کا ہدف عبور کرلیا ہے۔

پاکستان کی پہلی ہاتھ سے بنائی گئی فلم کی ملک بھر میں شاندار نمائش جاری ہے۔

جنگ سے تباہ ہال ملک میں ”محبت“ کی دِل چھو لینے والی کہانی کو ہر عمر کے لوگ پسند کررہے ہیں، اس فلم کو دیکھنے کیلئے سنیما گھروں میں فلم بینوں کا رَش دکھائی دے رہا ہے۔

واضح رہے کہ جیو فلمز اس سے قبل کئی مشہور اور شاہکار فلمیں ناظرین کیلئے پیش کر چکا ہے جنہیں عوام نے ہمیشہ بہت پسند کیاگیا ہے۔

”جیو فلمز“ کا پاکستانی سنیما گھروں کی بحالی میں بھی اہم کردار رہا ہے۔ فلم ”خدا کےلیے، بول، طیفا اِن ٹربل، دی لیجنڈ آف مولاجٹ اور ڈونکی کنگ“جیسی شاہکار فلمیں جیوفلمز کی جانب سے پیش کی گئی ہیں جنہیں ناظرین میں بے انتہا مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید