• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان چاہے تو ہم پاکستان اور ٹی ٹی پی کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر سکتے ہیں، افغان حکومت

فائل فوٹو
فائل فوٹو

افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا ہے کہ پاکستان چاہے تو ہم پاکستان اور ٹی ٹی پی کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے  ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، چاہتے ہیں کہ پاکستان کے ساتھ بھائی چارے کے تعلقات رکھیں۔

ترجمان افغان حکومت کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات ہماری اور پاکستان کی ضرورت ہے۔

ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا کہ کسی کو بھی افغانستان سے کسی دوسرے ملک میں جنگ کی اجازت نہیں دیتے، اگر پاکستان کے پاس کوئی معلومات ہے تو شیئر کرے۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان چاہے تو پھر ہم بھائی چارے کے اصولوں پر اپنی کوششیں کریں گے، اگر پاکستان نہیں چاہتا تو مداخلت نہیں کر سکتے، پھر یہ ان کا کام ہے کیونکہ یہ ان کا اندرونی مسئلہ ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید