دنیا بھر میں آج متاثرینِ دہشت گردی کی یاد اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا دن منایا جارہا ہے۔
اس حوالے سے صدر مملکت آصف علی زرداری نے تمام متاثرین دہشت گردی کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کےخلاف 2 دہائیوں سے جاری جنگ کی پاکستان نے بھاری قیمت چکائی ہے۔
آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ دہشت گردی نے ملکی معیشت کو اربوں ڈالر کا مالی نقصان پہنچایا، پاکستان مخالف قوتیں دہشت گردی کی حمایت اور مالی معاونت کررہی ہیں۔