بانی پی ٹی آئی سے ان کے خاندان کے افراد کی آج ملاقات کا امکان ہے۔
سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے جیل حکام کو فیملی ممبران کی فہرست بھجوادی۔
فہرست میں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمیٰ خان سمیت دیگر کے نام شامل ہیں۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب قومی اسمبلی میں مالی سال 2026-27 کا وفاقی بجٹ پیش کریں گے۔
وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین دوستی کے 75 سال منا رہے ہیں جو ہمارے لیے انتہائی مسرت کا باعث ہے، پاکستان اور چین کے مضبوط اور گہرے تعلقات ہر آزمائش پر پورے اترے ہیں۔
امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ بجٹ میں عام شہری کو ریلیف نہیں دیا گیا تو ہڑتال کی کال دیں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ میں پرائیویٹ امیدوار کے طور پر انٹرمیڈیٹ کے دوسرے سال کا طالب علم ہوں
ملک بھر کے لیے بجلی ایک روپے 99 پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ نے بجلی بلوں میں کیپسٹی چارجز اور آئی پی پیز کو اضافی ادائیگیوں کے خلاف دائر درخواست ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔
رحیم یارخان میں عباسیہ کے علاقے میں داماد کی گاڑی کی ٹکر سے سسر جاں بحق ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی صورتِ حال اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس پھر مؤخر کر دیا گیا، اجلاس آج نہیں ہوگا۔
عاصم افتخار احمد نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین دہشت گرد تنظیموں کے لیے محفوظ پناہ گاہ کے طور پر استعمال ہوتی رہی ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق شدید گرمی کی لہر 12 جون تک برقرار رہے گی۔
وفاقی بجٹ 10جون کو پیش نہیں کیا جائے گا، ایوان صدر کے ذرائع کے مطابق نئی تاریخ کا اعلان آج وزارت خزانہ کرے گی۔
جمعیت علماء اسلام ( جے یوآئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ سہیل آفریدی کے ساتھ پشاور میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور ان کی ٹیم کو خوش آمدید کہتا ہوں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض ارکان اسمبلی نے صوبائی حکومت اور اپوزیشن قیادت کی ملاقاتوں پر تحفظات کا اظہار کردیا۔
ترجمان ازادکشمیرحکومت کا کہنا ہے کہ کشمیر کے عوام نے احتجاج کی کال مسترد کردی ہے ،آزادکشمیر کے مختلف اضلاع اور کوہالہ میں زندگی معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) کراچی نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا۔