• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’اپنا گھر، اپنی چھت پروگرام‘ کا افتتاح کر دیا


وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ’اپنا گھر اپنی چھت‘ اسکیم بنانے میں کامیاب ہوئے، ہم جلد گھر بنا کر لوگوں کو دیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’اپنا گھر اپنی چھت‘ پروگرام کا افتتاح کر دیا۔

لاہور آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی میں ’اپنا گھر اپنی چھت‘ پروگرام کے لیے منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کے دوران مریم نواز نے کہا کہ آج وہ اسکیم لانچ کرنے جا رہی ہوں جس کا مجھے انتظار تھا، پوچھا جا رہا تھا کہ کب اسکیم آ رہی ہے؟ لوگ انتظار میں ہیں، اس اسکیم کا سب سے زیادہ انتظار نوازشریف کو تھا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ جس کے پاس اپنی چھت ہوتی ہے انہیں شاید اس کی قدر کم ہو، چھت کی خواہش کی شدت ان سے پوچھیں جن کے پاس گھر نہیں، گھر کی کمی کو لفظوں میں بیان کرنا مشکل ہے۔

انہوں مزید کہا کہ شہری علاقوں میں 1 سے 5 مرلہ زمین پر 15 لاکھ روپے قرض ملے گا، دیہی علاقے میں 1 سے 10 مرلہ تک زمین پر 15 لاکھ قرض ملے گا، قرض کی اقساط 7 سال میں ادا کرنا ہوں گی، پہلے 3 ماہ قسط ادا نہیں کرنی۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ زیادہ سے زیادہ قسط 14 ہزار روپے ہو گی، حکومتِ پنجاب بلا سود قرض دے گی۔

خطاب کے دوران مریم نواز نے بتایا کہ میں پروجیکٹس اور اسکیموں کی نگرانی کرتی ہوں۔

قومی خبریں سے مزید