• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلسہ ملتوی، PTI کو نقصان ہوگا، دھڑے بندی بہت زیادہ، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال تحریک انصاف کا اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ پھر ملتوی، سیاسی طور پر فائدہ ہوا یا نقصان؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ عمران خا ن کی گرفتاری کے بعد کے پی کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کہیں بھی باقاعدہ جلسہ نہیں کرسکی،جلسے ملتوی کرنے سے پی ٹی آئی کو نقصان ہی ہوگا۔

اس سے پارٹی کو سیاسی نقصان ہوگا،پی ٹی آئی میں دھڑے بندی بہت زیادہ ہے لگتا ہے، ہوسکتا ہے کہ بیرسٹر گوہر اور اعظم سواتی کو کسی نے کہا ہے عمران خان کو جاکر سمجھائیں۔ پروگرام میں تجزیہ کار ارشادبھٹی ،محمل سرفراز ،شہزاد اقبال اورمظہرعباس نے اظہار خیال کیا۔

 تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ عمران خا ن کی گرفتاری کے بعد کے پی کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کہیں بھی باقاعدہ جلسہ نہیں کرسکی۔پی ٹی آئی نے 18بار عدالت سے جلسوں کی اجازت لی ، جلسوں کی اجازت 18بار ہی منسوخ ہوگئی۔

پی ٹی آئی کی سیاسی اور کور کمیٹی بھی اس فیصلے سے لا علم تھی۔عمران خان نے کہا کہ مجھے صبح بے شمار وجوہات اور باتیں بتائی گئیں جس پر میں نے مجبور ہوکر جلسہ ملتوی کردیا۔

تجزیہ کارمحمل سرفرازنے کہا کہ جلسے ملتوی کرنے سے پی ٹی آئی کو نقصان ہی ہوگا۔اس سے پارٹی کو سیاسی نقصان ہوگا۔ یہ چیز بھی لگتی ہے شاید فیصلہ سازی کے عمل میں کوئی مسئلہ ہے۔

پی ٹی آئی میں دھڑے بندی بہت زیادہ ہے لگتا ہے قائد کے بغیر ہے۔ ہر کوئی اپنی اپنی بات کررہا ہوتا ہے۔یہ لوگ صبح صبح کیوں گئے ان کو کیا پیغام آیا ہے کس ٹون میں میسج آیاہے۔

تجزیہ کارشہزاد اقبال نےکہا کہ کل انتظامیہ نے واضح طور پر کہہ دیا تھا کی پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت نہیں ہوگی۔یہ ہوسکتا ہے کہ بیرسٹر گوہر اور اعظم سواتی کو کسی نے کہا ہے عمران خان کو جاکر سمجھائیں ۔

اہم خبریں سے مزید