• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلسہ ملتوی کرانے میں سواتی کا کردار، علیمہ کا ردعمل، معنی خیز سوالات

اسلام آباد (فاروق اقدس/تجزیاتی جائزہ) اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ ملتوی کرائے جانے کے حوالے سے پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی کا کردار اور اس تناظر میں بانی چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان کے شدید ردعمل اور معنی خیز بیان نے پارٹی رہنماؤں اور فعال کارکنوں میں مایوسی کے ساتھ ساتھ قدرے اشتعال بھی پھیلا ہے کیونکہ باربار تیاری کرنے کے احکامات ملنے کے بعد جلسہ ملتوی کرنے کے فیصلے سے اب وہ شدید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئےغیر فعال ہونے کی باتیں کر رہےہیں۔ یاد رہے یہ پہلا موقع ہے کہ جلسہ ملتوی کرنے کے فیصلے سے قیاس آرائیوں اور افواہوں کے ساتھ سوالات کا ایک طوفان اٹھا ہے ،رہنماؤں سے لیکر کارکن تک اس بارے میں حقائق جاننے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ گو کہ اب بانی پی ٹی آئی نے 8ستمبر کو دوبارہ جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہاں یہ سیاسی حلقوں اور پی ٹی آئی کے راہنماؤں اور کارکنوں میں یہ موضوع بھی سیاسی ہیجان کے ساتھ زیربحث ہے کہ جلسہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا خود عمران خان کا ایک یوٹرن تھا کیا انہیں مقتدر حلقوں کی جانب سے کچھ یقین دہانیاں کرائی گئی ہیں یا پھر معاملات کچھ اور تھے۔
اہم خبریں سے مزید