• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: ریسٹورنٹ مالک پر ایس ایچ او کا تشدد، ویڈیو سامنے آ گئی


لاہور میں ریسٹورنٹ مالک پر پولیس تشدد اور بدکلامی کی ویڈیو منظرِ عام پر آ گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایس ایچ او جاوید حسین ہوٹل کے اندر داخل ہوئے اور گالم گلوچ شروع کر دی۔

ریسٹورنٹ مالک محمد شبیر اور محمد شہزاد نے وجہ پوچھی تو ان پر تشدد شروع کر دیا۔

گاہکوں نے چھڑانے کی کوشش کی تو پولیس نے انہیں بھی دھکے دیے۔

متاثرہ شہری نے اعلیٰ حکام کو ایس ایچ او کے خلاف ایکشن کی اپیل کر دی۔

اس حوالے سے ایس ایچ او جاوید حسین کا کہنا ہے کہ اتوار کے جلوس کی وجہ سے ہوٹل بند کرانے کا حکم تھا، منع کرنے کے باوجود قناتیں لگا کر ہوٹل کھلا رکھا گیا۔

جاوید حسین کا کہنا ہے کہ ہوٹل بند کرانے کے دوران تصادم ہو گیا۔

دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے ایس پی سول لائنز سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ معاملے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق کھانے کا بل مانگنے کی بات میں صداقت نہیں۔

ڈی آئی جی فیصل کامران کا کہنا ہے کہ اختیارات سے تجاوز کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔