• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پاکستان میں گھر والوں کی مرضی سے شادی کا رواج عام ہے، سروے


ایک سروے کے مطابق پاکستان میں گھر والوں کی مرضی سے شادی کا رواج عام ہے،81 فیصد پاکستانیوں نے ارینج میرج کی، جبکہ 18 فیصد نے پسند کی شادی کرنے کا کہا ہے۔

گیلپ پاکستان نے نیا سروے جاری کردیا، ارینج میرج کرنے والوں میں لڑکیوں کی شرح زیادہ ہے، 85 فیصد نے ماں باپ کی خواہش پر شادی کی، جبکہ 14 فیصد نے اپنی پسند سے شادی کرنے کو ترجیح دی۔

لڑکوں میں 77 فیصد نے والدین کی بات مانی، جبکہ 22 فیصد نے اپنی مرضی سے شادی کرنے کا کہا، پسند کی شادی کرنے والوں میں 30 سال تک کی عمر تک کے نوجوانوں کی شرح 21 فیصد نظر آئی، جبکہ پسند کی شادی کرنے کا  79 فیصد لوگوں نے کہا۔

اس کے برعکس ارینج میرج کا سب سے زیادہ 50 سال سے زائد عمر کے پاکستانیوں نے کہا، 89 فیصد نے والدین کی پسند کو ترجیح دی، جبکہ 10 فیصد نے ذاتی پسند کو والدین کی رائے پر فوقیت دی۔

قومی خبریں سے مزید
خاص رپورٹ سے مزید