• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل 15 ستمبر سے کالجوں کا ملک گیر معائنہ کرے گی

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے تمام میڈیکل و ڈینٹل کالجوں کی جانچ اور کارکردگی کے جائزے کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس دوران 2019 کے معیار کی بنیاد پر تمام تسلیم شدہ/مطلع شدہ میڈیکل اور ڈینٹل اداروں سمیت نجی و سرکاری اداروں کا 15 ستمبر سے ملک گیر معائنہ کیا جائے گا۔ 

رجسٹرار پی ایم ڈی سی کی جانب سے تمام تسلیم شدہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کے سربراہوں کو جاری کیے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ معائنہ کی رپورٹس کا کونسل کی طرف سے جائزہ لینے کے بعد خامیوں کو دور کرنے کے لیے اداروں کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔

مزید کہا گیا کہ انھیں چھ ماہ کی مہلت دی جائے گی کہ چیزوں کو اس عرصے میں درست کرلیا جائے۔ 

مراسلہ میں پرنسپلز سے کہا گیا ہے کہ وہ آئندہ معائنہ کے سلسلے میں تمام طریقہ کار، قانونی معاملات اور ضابطہ اخلاق  کو پورا کرتے ہوئے تیاری کریں کیونکہ پی ایم اینڈ ڈی سی مستقبل قریب میں کسی بھی وقت آپ کے ادارے کا معائنہ کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید