• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریسل مینیا 41 نائٹ 2 میں جان سینا نے نئی تاریخ رقم کر دی

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

ریسل مینیا 41 نائٹ 2 میں جان سینا نے کوڈی روڈز کو شکست دے کر نئی تاریخ رقم کر دی۔

ڈبلیو ڈبلیو ای کے سب سے بڑے ایونٹ ریسل مینیا 41 کے دوسرے دن شائقین کو ایک کے بعد ایک سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملے۔

جان سینا نے کوڈی روڈز کو شکست دے کر ڈبلیو ڈبلیو ای انڈسپیوٹڈ چیمپئن شپ WWE Undisputed Championship جیت لی اور ڈبلیو ڈبلیو ای کی تاریخ کے سب سے کامیاب چیمپئن بن گئے۔

جان سینا نے زبردست مقابلے کے بعد کوڈی روڈز کو شکست دے کر نئی تاریخ رقم کی۔

اس فتح کے ساتھ وہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے سب سے زیادہ ٹائٹلز جیتنے والے ریسلر بن گئے، جس پر شائقین نے زبردست خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ریسل مینیا 41 نائٹ 2 نے ڈرامہ، جذبات اور ایکشن سے بھرپور لمحات فراہم کیے، خاص طور پر جان سینا کی تاریخی فتح نے اس رات کو ناقابلِ فراموش بنا دیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید