• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سے اسلام آباد جانے والے نجی ایئرلائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

کراچی سے اسلام آباد جانے والے نجی ایئرلائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پی اے 208 پرواز سے پرندہ ٹیک آف کیلئے رن وے پر دوڑتے ہوئے ٹکرایا، پرندہ ٹکراتے ہی کپتان نے ایمرجنسی بریک لگادی جس سے مسافروں کو جھٹکے لگے۔

ایئرلائن ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کو کپتان واپس پارکنگ میں لے آیا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مسافروں کو طیارے سے اتار کر پرواز کو منسوخ کردیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید