• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے بجلی مزید مہنگی کردی، قیمت میں 1.74 روپے فی یونٹ اضافہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت کراچی سمیت ملک بھر کے لئے بجلی مہنگی کردی گئی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی ایک روپے 74 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی اپریل تا جون 2024 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔ اضافے کی وصولی ستمبر تا نومبر2024کے3ماہ میں کی جائیگی۔ صارفین پر اضافے سے 43ارب 23کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑیگا۔

اہم خبریں سے مزید