وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اینڈ ٹیلی کام شزا فاطمہ کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر سائبر سیکیورٹی میں پاکستان ٹاپ پر آیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام شزا فاطمہ نے کہا کہ کیپسٹی بلڈنگ، اسکلز میں پاکستان کو 20 میں سے20 اسکور ملا، تمام متعلقہ اداروں نے سائبر سیکیورٹی سے متعلق زبردست کام کیا، فخر ہے ہمارے سائبر سیکیورٹی کے اقدامات کی عالمی سطح پر پذیرائی ہوئی۔
شزا فاطمہ نے کہا کہ آئی ٹی انڈسٹری کو خوشخبری سنانے کےلیے پریس کانفرنس کی ہے، گلوبل سطح پر سائبر سیکیورٹی میں پاکستان ٹاپ پر آیا ہے، پاکستان کی سائبر سیکیورٹی رول ماڈل ہونے کے برابر ہے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ 5 پہلوؤں پر رینکنگ کو دیکھا جاتا ہے، کیپسٹی بلڈنگ، اسکلز میں پاکستان کو 20 میں سے20 اسکور ملا ہے، گلوبل سائبر سیکیورٹی میں ہم رول ماڈل کے طور پر سامنے آئے ہیں، پی ٹی اے، ایس آئی ایف سی، وزارت خارجہ، کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس سسٹم کا بڑا کردار رہا.
شزا فاطمہ نے کہا کہ پورے پاکستان میں نوجوانوں بچوں، بچیوں کو سائبر سیکیورٹی پر ورکشاپ کروائی ہیں، سائبر سیکیورٹی میں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع مدنظر رکھتے ہوئے تربیت دی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ فخر ہے ہمارے سائبر سیکیورٹی کے اقدامات کی عالمی سطح پر پذیرائی ہوئی، آئی ٹی کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے، تمام متعلقہ اداروں نے سائبر سیکیورٹی سے متعلق زبردست کام کیا۔