• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں انٹرنیٹ کی اسپیڈ سست روی کا شکار ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیے، وزیر مملکت شزہ فاطمہ

وزیر مملکت شزہ فاطمہ : فوٹو فائل
وزیر مملکت شزہ فاطمہ : فوٹو فائل

وزیر مملکت شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ کی اسپیڈ سست روی کا شکار ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیے، پی ٹی اے ویب مینجمنٹ سسٹم آپریٹ کررہا ہے۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے شزہ فاطمہ نے کہا کہ سائبر پرائیویسی کو یقنیی بنائیں گے، ڈیٹا پروٹیکشن قانون لارہے ہیں جس سے صارفین کو تحفظ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ کی ہدایت پر ایکس بند ہے، اس وقت دہشت گردی یا قومی سیکیورٹی کے چیلنجز ہیں، ابھی آئی پیز، وی پی این کو رجسٹر کرنے کی مہم شروع کی ہے، اس سیکیورٹی سے بزنس پر اثر نہ ہو اس کا خیال رکھا جاتا ہے۔

شزہ فاطمہ نے کہا کہ مالی فراڈ کی وجہ سے باہر سے بزنس نہیں آرہا کیونکہ وہ کہتے  ہیں یہاں ڈیٹا کا تحفظ نہیں ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ پی ٹی اے نے اسٹیٹ بینک سے درخواست کی ہے کہ سیکٹر کےلیے درآمدی پابندیاں نرم کی جائیں اور ٹیلی کام سیکٹر کے آلات کو ترجیحی ضروری اشیاء قرار دیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید