• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی کے اجلاس میں تاخیر کی وجہ سامنے آگئی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

قومی اسمبلی کے اجلاس میں تاخیر کی وجہ سامنے آگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے جے یو آئی کی شوریٰ سے مشاورت کے لیے وقت مانگا تھا۔

مولانا فضل الرحمٰن آئینی ترامیم پر آج جے یو آئی کی مجلس شوریٰ سے مشاورت کریں گے۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن مشاورت کے بعد حکومت کو اپنی رائے سے آگاہ کریں گے۔

 مولانا فضل الرحمان کے فیصلے تک قومی اسمبلی کا اجلاس وقت تبدیل کیا گیا۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا، اجلاس اب شام 4 بجے ہو گا۔

اس سے قبل قومی اسمبلی کا اجلاس آج ساڑھے 11 بجے طلب کیا گیا تھا جس کا 6 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا تھا تاہم اب قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید