پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان لوگوں کو آئینی مسودے کا نہیں پتہ، یہ اجلاس پر اجلاس بلا رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بات لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔
عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ مینارِ پاکستان پر پیغام دینا چاہتے ہیں کہ عوام اپنے لیڈر کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 14 اگست کو پبلک ایونٹ کی وجہ سے اجازت نہیں دی گئی۔
عالیہ حمزہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہاں تو جنگل کا قانون چل رہا ہے۔