• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور: کم عمر میں شادی، نکاح خواں، لڑکی کا والد اور گواہ گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

خیرپور کے علاقے سیٹھارجہ میں کم عمر میں شادی کی تقریب پر پولیس نے  کارروائی کر کے نکاح خواں، لڑکی کے والد اور گواہ کو گرفتار کر لیا۔

اس حوالے سے ایس ایس پی سمیع اللّٰہ کا کہنا ہے کہ لڑکی اور لڑکے کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت سرکاری مدعیت میں مقدمہ نکاح خواں، لڑکا اور لڑکی کے والد سمیت 8 افراد کے خلاف درج کیا ہے۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ لڑکا اور لڑکی کی عمر 14سال ہے، عمر کے تعین کے لیے کارروائی جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید