• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان نے جنوبی افریقا کو دوسرا ون ڈے بھی ہرادیا

افغانستان نے دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا کو 177رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی، میچ جیو سوپر سے برا ہ راست نشر کیا گیا۔

شارجہ میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ون ڈے میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چار وکٹ پر 311 رنز بنائے۔

رحمان اللّٰہ گرباز 105 رنز بناکر نمایاں رہے، عظمت اللّٰہ عمر زئی نے 86 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

جنوبی افریقا نے جواب میں کی ٹیم 35 ویں اوورز میں 134 رنز بناکر آوٹ ہوگئی، راشد خان نے 5 اور خروتے نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

افغانستان نے تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔ میچ جیو سوپر سے برا ہ راست نشر کیا گیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید