افغانستان نے جنوبی افریقا کو سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ جنوبی افریقی ٹیم صرف 106 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ افغانستان نے ہدف 26 اوورز میں حاصل کرلیا۔ میچ جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا کیا گیا۔
شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا کی اننگز کا آغاز تباہ کن انداز میں ہوا۔ صرف 29 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔
فضل حق فاروقی اور غضنفر نے جنوبی افریقی ٹاپ آرڈر کو کریز پر ٹکنے نہ دیا۔ صرف ویان ملڈر کے 52 رنز کی بدولت جنوبی افریقی ٹیم 106 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔
فضل حق فاروقی نے 4، غضنفر نے 3 اور راشد خان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں رحمان اللّٰہ گرباز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ رحمت شاہ 8 رنز بناسکے، ریاض حسن اور رحمت اللّٰہ شاہدی نے 16، 16 رنز بنائے۔
ایسے میں گلبدین نائب نے 34 اور عظمت اللّٰہ عمر زئی نے 25 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح کی لکیر عبور کروادیا۔
افغانستان نے ہدف 26 اوورز میں حاصل کرکے تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ میچ جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا گیا۔
واضح رہے کہ یہ افغانستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف کسی بھی بین الاقوامی میچ میں پہلی کامیابی ہے۔