• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلاؤ میں پاکستانی کمیونٹی اچیومنٹ ایوارڈ کے زیر انتظام ایوارڈ دینے کی تقریب، برطانوی ایم پیز کی شرکت

سلاؤ (نمائندہ جنگ ) سلاو کے مقامی ہال میں آصف سلیم مٹھا نے پاکستان کمیونٹی اچیومنٹ ایوارڈز کےزیر انتظام ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا جس میں برطانیہ بھر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کیلئےخدمات کو سراہتے ہوئے شعبہ صحافت،میوزک،تعلیم ،انسانی حقوق،کمیونٹی اینڈ چیرٹی ورک کرنے والوں سمیت کاروباری شخصیات کو تعریفی اسناد ،یادگاری شیلڈز اور ایورڈ دیئے گئے جن میں روزنامہ جنگ، جیو نیوز کے اورنگ زیب چوہدری ،مرحوم ودود مشتاق،زاہد انور مرزا ،وقار بابر مغل، وسیم کاظمی ،غلام حسین اعوان، وجاہت علی خان، عباس ملک کو شعبہ صحافت میں میڈل اورتوصیفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ تقریب میں روتھ کیڈبری ایم پی ، تن من جیت سنگھ دیسی ایم پی،سابق میئر سلاؤ چوہدری نذیر ، چوہدری شفیق ،راشد بٹ ،میئر برینٹ طارق ڈار ،سابق میئر ہنسلو افضال کیانی ،سابق میئر ہنسلو سمیعہ چوہدری ،سابق میئر برینٹ ارشد بٹ ،ڈپٹی میئر ہنسلو ملک شکیل اکرم سمیت کونسلرز ،شعبہ تعلیم، شعبہ صحافت ،قانونی ماہرین سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی کی شخصیات نے شرکت کی اور ایسے افراد کو داد تحسین پیش کیا جو مغرب کے اس مصروف معاشرے میں اپنا وقت سماجی خدمات کیلئے وقف کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر لیجنڈ گلوکار استاد رجب علی کو اجرک اور سندھی ٹوپی کے پی سی کے سینئر ممبر مشتاق سہیل راجپوت نے میئر برینٹ طارق ڈار کے ہمراہ پیش کی اور آصف سلیم مٹھا کو کے پی سی کا ممبرشپ کارڈ اور سرٹیفکیٹ پیش کیا ۔ میزبان آصف سلیم مٹھا کی جانب سے مہمانانِ خصوصی کو شیلڈز پیش کی گئیں۔ اس موقع پر کاروباری ،سیاسی ، سماجی شخصیات کو ایوراڈ دیتے ہوئے آصف سلیم مٹھا اور دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ وہ کمیونٹی کے ایسے تمام افراد کو جانتے ہیں جن کی مدد سے ایشین کمیونٹی برطانیہ میں مختلف شعبوں میں ترقی کر رہی ہے یہی وجہ ہے ہم ہر سال ایسی شخصیات کو ایوارڈ اور تعریفی اسناد دےکر سراہتے ہیں تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو اور یہ سماجی عمل جاری رہے ۔ تقریب میں کیک بھی کاٹا گیا ۔ایوراڈ تقریب میں شریک ایشین کمیونٹی کی بڑی تعداد نے کمیونٹی کیلئے خدمات پیش کرنے والے مختلف شعبوں کے نمایاں افراد کو خراج تحسین پیش کیا۔

یورپ سے سے مزید