• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدارتی انتخابات، تین ریاستوں میں ابتدائی ووٹنگ

واشنگٹن( نیوز ڈیسک)امریکہ کی تین ریاستوں میں صدارتی الیکشن کی تاریخ 5 نومبر سے پہلے ای میل یا ذاتی حیثیت میں پولنگ اسٹیشن میں ووٹ کاسٹ کئے گئے۔امریکی میڈیا کے مطابق مینیسوٹا اور ساؤتھ ڈکوٹا کی ریاستوں میں ڈاک یا ای میل کے ذریعے جب کہ ورجینیا میں پولنگ کے مقامات پر جاکر رائے دہی کا موقع دیا گیا۔امریکہ میں صدارتی الیکشن 5 نومبر کو ہوں گے لیکن ابتدائی ووٹنگ رائے شماری کے روز بھیڑ اور رش سے بچنے کے لیے کی جاتی ہے جس میں ڈاک، ای میل یا ووٹرز پولنگ کے مقامات پر جاکر ووٹ کاسٹ کرسکتے ہیں۔ابتدائی ووٹنگ کو مقبولیت گزشتہ صدارتی الیکشن میں ملی تھی جب کورونا وبا کے باعث 100ملین سے زیادہ ووٹرز نے انتخابات کے روز سے قبل بذریعہ ڈاک یا ذاتی طور پر اپنا حق رائے دہی استعمال کیا تھا۔جس کے بعد کئی ریاستوں نے اس آپشن کو اس بار بھی جاری رکھا۔

یورپ سے سے مزید